اسلام آباد(آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے 3 سال کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی۔تین سال کیلئے 6ارب ڈالر پیکیج کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ جیری رائس کا کہنا ہے کہ قرض سے پاکستان کی معیشت کو استحکام اور معیشت کی بحال میں مدد ملے گی جب کہ پاکستان میں
معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کا پلان منظور کرلیا ہے، سپورٹ پروگرام سے معیشت کو ٹھیک کرنے میں مدد ملے گی اور سماجی شعبے میں کام کرنے میں مضبوطی ہوگی اور آئی ایم کی جانب سے یہ قرض غربت سے نیچے موجود غریب طبقے کی مدد کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔