اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے مستفید لوگوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار افراد فائدہ اٹھاچکے ہیں جبکہ مزید 25 ہزار افراد فائدہ اٹھانے کو تیار ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق
ایمنسٹی اسکیم سے اب تک 70 ارب روپے کی ٹیکس آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ اسکیم سے 124 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسکیم سے 84 ہزار افراد نے استفادہ کیا تھا۔خیال رہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا گزشتہ روز آخری دن تھا اور بینکنگ اوقات کے دوران اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا تھا۔