منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پاکستان کی  تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ بن گیا،زبردست پیش رفت

datetime 3  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے،وزارت سمندر پار پاکستانی، ترقی انسانی وسائل نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ بن گیا۔ فاؤنڈیشن نے گزشتہ مالی سال 2018-19  میں 111 ملین روپے کی بچت کی،فاؤنڈیشن کی آمدنی 2 ہزار 8 سو 15 ملین روپے، اخراجات 2 ہزار 704 ملین روپے رہے،

او پی ایف گزشتہ 4 سال مسلسل شدید مالی بحران کا شکار رہا،او پی ایف کے قیام کی 50ویں سالگرہ پر منافع بخش ادارہ بننا بھی تاریخ ہے،وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی ہدایات دیں،سمندر پاکستانی، ترقی انسانی وسائل کے مشیر سید ذوالفقار بخاری نے سخت اقدامات کیے،فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی خسارے والے منصوبوں میں بہتری لائی گئی،ادارے میں کرپشن، غیرضروری اخراجات پر قابو پایا، کفایت شعاری کو اپنایا گیا، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو مستحکم، وقار بلند کرنے کی واضح ہدایات دیں،وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں اسرنو ڈھانچہ سازی، اصلاحات کا اطلاق کیا گیا،او پی ایف کو رواں سال کے آغاز پر آئی ایس او 9001 سند سے بھی نوازا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فاؤنڈیشن آئی ایس او 9001 سند کے بعد بین الاقوامی معیار کا ادارہ بن گیا،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو سیاحوں کیلئے پرکشش ملک بنانے کا وعدہ کیا تھا،وزیراعظم نے نئے سیاحتی مقامات کھولنے، ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا کہا تھا۔ بتایاگیاکہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ہی نئی ویزہ پالیسی کا اجراء ہوا،غیر ملکیوں کیلئے ویزہ حصول سہل، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقار میں اضافہ ہوا،او پی ایف کا مضبوط ہونا، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے ترجیحات کے مرہون منت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…