لاہور (آن لائن) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور عوام کو درپیش صحت اور تعلیم سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ اس وقت حکومت کو اندرون اور بیرون ملک بڑے سنگین قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے
اور حکومت اپنی ٹیم میں اپنے اپنے شعبہ کے ماہر لوگوں کو شامل کرے جو ان درپیش چیلنجز سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرے۔ صدر الدین ہاشوانی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ اس مشکل وقت میں اپنی خدمات پیش کریں او رہر شعبہ زندگی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہ کہ الیکشن سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں اگر وزیر اعظم کو ملکی مفاد میں میری خدمات چاہیں تو میں حاضر ہوں۔ مجھے وطن کی خدمت کے لئے کسی عہدے یا مراعات کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاشو فاؤنڈیشن کے چیئر مین صدرالدین ہاشوانی کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے سماجی خدمات کی تعریف کی اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی غریب عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بتایا اس ملاقات کے موقع پر ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئر مین مرتضیٰ ہاشوانی بھے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت کے حوالے سے خدمات میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور عوام کو درپیش صحت اور تعلیم سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی۔