اسلام آباد (این این آئی)روس کی بری افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق امور زیر غور آئے۔ منگل کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا،معزز مہمان نے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ روس کی بری افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران
علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور زیرِ بحث آئے۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے ائیر پاور کی بڑھتی ہو ئی ضروریات کی تکمیل کے لئے پاک فضائیہ کے ملکی سطح پر جاری مختلف منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پرزور دیا۔