کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ ڈی جی نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو جیل میں مت ڈالنا بلکہ بیچ چوک پر لٹکا دینا،اگر تحقیقات میں کچھ ثابت نہ ہوا توکردارکشی کی قیمت کون ادا کرے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ عزت کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، میں نے اربوں روپے نہیں کمائے جو خاموش رہوں۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر مصطفی کمال اور دیگر کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے22 جون کو منظور کرلیا ہے۔کراچی میں ساحل کی قیمتی اراضی کی معمولی قیمت پر غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں نیب نے احتساب عدالت میں پاک سرزمین پارٹی چیئرمین مصطفی کمال، زین ملک، حسنین مرزا، افتخار قائمخانی کیخلاف ریفرنس دائر کیا۔