لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے بعض اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا جائزہ اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں رانا محمد اقبال، ملک ندیم کامران،سمیع اللہ خان،ملک محمد احمد خان، عطا اللہ تارڑ، چوہدری اقبال گجرسمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کرنے والے ارکان کو علیحدہ علیحدہ بلا کر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی بنانے اورپنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں ہر رکن صوبائی اسمبلی کی لازمی اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔عدم حاضری پر رکن پنجاب اسمبلی کو پارٹی کی طرف سے شو کاز بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان کے معاملے پر ڈسپلنری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔کمیٹی ان ارکان کی قسمت کا فیصلہ آئندہ تین روز میں کرے گی۔جن ارکان کے نام دیئے گئے ان کی سے اکثر ان اجلاس میں شامل تھے۔ پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے بعض اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا جائزہ اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔