منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فریال تالپور کے بعدبلاول زرداری نے بھی ”پارک لین  کمپنی“ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، آصف علی زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پارک لین کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نیب نے گرفتار کرنا ہے تو کر لے، بلاول بھٹو زرداری ضمانت نہیں کروائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی دھمکیوں میں نہ پہلے کبھی آئے نہ اب آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ کمپنی کے شیئر ہولڈر بننے کے وقت چیئرمن بلاول بھٹو زرداری ایک سال کے تھے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کبھی بھی کمپنی کے مالی یا انتظامی معاملات سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے پارک لین کے حوالے سے جو سوال پوچھے ان کے جواب دیئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے پیپلز پارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے ہتھکنڈے استعمال کر لیں، جھوٹے اور جعلی مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔قبل ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست فریال تالپورنے زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچرسے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ گنے کی ادائیگی تو ہوئی ہے لیکن معلوم نہیں تھاکہ رقم جعلی کھاتوں سے آرہی ہے۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہیں کیس میں گرفتار فریال تالپور نے جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب کی تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے۔کراچی میں اپنے ہی گھرمیں قید پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے زرداری گروپ کے جوائنٹ ونچرسے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناصرعبداللہ، یونس قدوائی، حسین لوائی سے کوئی تعلق نہیں۔دوران تفتیش نیب نے پوچھا کہ آپ نے جعلی اکاؤنٹس سے 3کروڑوصول کرکے اویس مظفرکودیئے؟۔سابق صدرکی ہمشیرہ نے جواب دیا کہ گنے کی ادائیگی ہوئی لیکن معلوم نہیں تھارقم جعلی بینک اکاؤنٹس سے آرہی ہے،اویس مظفرکے نام چیک ابوبکر زرداری نے جاری کیا۔ایک اور سوال گنے کی رقم کس شوگر مل نے اداکی؟ کے جواب میں کہاکہ رقم عبدالغنی مجید نے دی لیکن یاد نہیں کس شوگر مل سے آئی جبکہ رکن سندھ اسمبلی نے پارک لین کمپنی سے بھی مکمل لاتعلقی کااظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…