لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے شیخوپورہ سے رکن پنجاب اسمبلی محمود الحق نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اورمن گھرٹ ہیں۔میرا تعلق مسلم لیگ (ن)ہے، پارٹی کے ساتھ ہوں،سیاست اپنی جگہ پارٹی کے ساتھ چلتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قیادت نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد
کا اظہار کرتاہوں اور ان کی پالیسیوں سے بھی اتفاق کرتا ہوں۔ پارٹی نے انتخابات میں مجھے ٹکٹ دے کر مجھ پراحسان کیا،شیر کے نشان اور حلقے کولوگوں کی وجہ سے کامیاب ہوا ہوں۔ میں واضح کرتاہوں کہ پارٹی کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کی اور نہ ہی میں احسان فرمائشی نہیں کرسکتا۔ میرا یقین ہے ملک کو موجودہ معاشی بحران سے صرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی نکال سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ وفادار ہوں ہمیشہ رہوں گا،جھوٹی خبروں پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔