لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کاوش سے جنوبی پنجاب میں ترقی کی نئی راہیں ہموار، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کاوش سے جنوبی پنجاب میں ترقی کی نئی راہیں ہموارہوگئی ہیں، حکومت پنجاب نے ضلع ملتان اور مظفر گڑھ کے درمیان دریائے چناب پر پل کی تعمیر کیلئے 200ملین روپے مختص کردیئے ہیں جبکہ دریائے سندھ پر غازی گھاٹ کے مقام پر پل کی تعمیر (N-70) کیلئے 500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں
اس کے علاوہ تونسہ اور لیہ کو ملانے کے لئے دریائے سندھ پر چار رویہ پل، 2رویہ اپروچ روڈ اور ریور ٹریننگ ورکس 24 کلو میٹر کے لئے 1000ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،کشمور، ڈی جی خان، رمک اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لئے 8500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، راجن پور، ڈی جی خان چار رویہ ہائی وے کی تعمیر (ADB) کے لئے 2400ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، مجوزہ اقدامات کو جنوبی پنجاب کے شہریوں کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خصوصی تحفہ قرار دیاجارہاہے جس سے جنوبی پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔