بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا،عثمان بزدار

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(پ ر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب بچت اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور سرکاری خزانے کومقدس امانت سمجھ کر پائی پائی کا تحفظ کیا جا رہا ہے، سرکاری خزانے کو ذاتی عیاشیوں کیلئے استعمال کرنا مفاد عامہ کے منافی ہے اور ہماری حکومت نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنے کی روایت ڈالی ہے ۔

ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بچت اورغیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے عمل کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس سے کیاہے اور سب کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے، وزیراعلیٰ آفس نے 2017-18 کے نسبت مالی سال 2018-19 کے جاری اخراجات میں تقریباً 60فیصد کمی کی ہے،وزیراعلیٰ کے تحائف و مہمانداری کے اخراجات 11کروڑ روپے سے کم کر کے 3کروڑ روپے کردئیے گئے ہیں او راس طرح اس مد میں تقریباً 8کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے جبکہ کفایت شعاری اورغیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4کروڑروپے سے کم کرکے نصف کر دئیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ اوران کے عزیزواقارب کی نجی رہائشگاہوں کی سیکورٹی پر تقریباً 2ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے لیکن اب ان اہلکاروں کی تعدادمیں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے اور سیکورٹی کے لئے ناگزیر ضرورت کے تحت اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، اس طرح سیکورٹی اخراجات میں تقریباً66فیصد کمی کی گئی ہے جو 83کروڑروپے سے کم ہو کر 28کروڑ روپے رہ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعلی کے لاہور میں کئی کیمپ آفس تھے اور ان پر سرکاری وسائل سے اخراجات کئے جاتے تھے لیکن میرا لاہور میں کوئی کیمپ آفس، نجی رہائش یا دفتر نہیں، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی بہتری اور نئی تعمیر ات کی غلط روایت کو بھی بدل دیا گیاہے، سابقہ دورحکومت میں سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی دیواروں وغیرہ کی تعمیر ومرمت کی مد میں 28کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسی کوئی غلط روایت نہ ہے اور نہ ہوگی،اب سرکاری خزانہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتاہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرسیاحوں اورشہریوں کے تحفظ کے لئے آج مری میں ڈولفن فورس کو تعینات کردیا گیاہے اور ڈولفن فورس نے مری کی سڑکوں پر پٹرولنگ شروع کردی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مری میں سیاحوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ڈولفن فورس تعینات کی گئی ہے،وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو مری میں ڈولفن فور س کی فوری تعیناتی کے لئے گزشتہ روز ہدایات جاری کیں اور وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج مری میں ڈولفن فورس کے دستے تعینات کر دئیے گئے اور انہوں نے باقاعدہ پٹرولنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے گی،ڈولفن فورس سٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے بھی فرائض سرانجام دے گی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مری میں ڈولفن فورس کی تعیناتی سے سیاحوں اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھے گا،سیاحوں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے،وزیراعلیٰ نے مری میں اوور چارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کے بارے میں شکایات کانوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو سیاحوں کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں ، وزیراعلیٰ نے کہاکہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،سیاحتی مقامات پر اوورچارجنگ کرکے سیاحوں کو لوٹنا کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،آئندہ اوورچارجنگ کی شکایت ملی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لہذا مری میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کو ہر صورت روکا جائے،کھانے پینے کی غیرمعیاری اشیاء فروخت اوراوورچارجنگ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے، وزیراعلیٰ نے مری میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بہترین ٹریفک مینجمنٹ کر کے سیاحوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں اور مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہاکہ مری میں پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے ،پارکنگ اور زائد فیس کی وصولی کے بارے میں سیاحوں کو شکایات نہیں ہونی چاہئیں ،اہم مقامات پر پارکنگ اور طے شدہ فیس کے بورڈ نمایاں طو رپر لگائے جائیں،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ہوٹل مالکان سے رابطے کر کے کرایوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے اقدامات کرے،سیاحوں کے ساتھ اچھے رویے کا مظاہرہ کیا جائے،جہاں بد تمیزی کی شکایت سامنے آئے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…