اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ باکر دار سیاست کی ہے مشکل کی اس گھڑی میں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔ کچھ لوگوں نے میرے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبر جاری کی ہیں۔ گزشتہ روز آن لائن سے گفتگو
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وہ نہیں ہوں جو اپنی قیادت کومشکل گھڑی میں چھوڑ کر مخالفین کے ساتھ مل جاؤں ۔ میں نے ہمیشہ صاف ستھری اور اصول پسند سیاست کی ہے ریاض پیر زادہ نے کہا کہ یہ خبر قطعی بے بنیاد ہے کہ میں نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خا ن سے ملاقات کی ہے۔