اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایسٹس ڈیکلرلیشن اسکیم میں توسیع کردی گئی ہے۔چیئرمین ایف بی آر شبرزید ی کے مطابق ایسٹس ڈیکلریشن اسکیم کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے۔اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ
اس سے قبل وزیر خزانہ یا وزیر مملکت ریونیو کی جگہ وزیر آبی وسائل نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ عوام کی درخواست پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں چار دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیصل وواڈا نے کہاکہ ظاہر شدہ اثاثوں کو بینکوں میں جمع کروانے کی شرط کو ختم کیا جا رہا ہے۔