مری (آن لائن) مری میں تیز آندھی کے باعث پیٹریاٹہ میں کیبل کار کا رسہ پْلی سے اْتر گیا جس سے 12 کیبل کاروں میں سوار خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 100 کے قریب سیاح پھنس گئے۔سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پیٹریاٹہ میں کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے کا واقعہ پیش آیا ہے
جس کے نتیجے میں تقریباً 100 کے قریب سیاح پھنس گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کیبل کار میں 8 سیاح سوار ہیں۔ اس حوالے سے انچارج چیئرلفٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ مینوئیل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلاکر سیاحوں کو نکالا جائے۔آخری اطلاعات آنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔