جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ متعصبانہ قرار دیکر مسترد کردی،دوٹوک اعلان،امریکا میں بڑھتے اسلامو فوبیا پرسوال اُٹھادیئے

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی رپورٹ میں پاکستان میں مذہبی آزادی سے متعلق دعویٰ متعصبانہ ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان میں مذہبی آزادی سے متعلق دعویٰ متعصبانہ ہے،

پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عالمی مذہبی آزادی پر رپورٹ دیکھی ہے، خود مختار ملکوں کے اندرونی معاملات پر رائے زنی والی رپورٹس کی تائید نہیں کرتے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کثیر المذہبی اور کثیر الثقافتی ملک ہے، یہاں مختلف عقائد کے لوگ پرْ امن انداز میں رہتے ہیں اور آئین پاکستان لوگوں کو ان کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ مستعد نظام عدل لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرْعزم ہے، پاکستان انسانی حقوق پر جامع نیشنل ایکشن پلان پرعمل پیرا ہے، پلان میں پالیسی، قانونی اصلاحات، انصاف تک رسائی، انسانی حقوق ترجیح ہیں، منصوبے پر عمل درآمد کے لیے 75 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیاکہ پاکستان سمجھتا ہے تمام ملکوں کو مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے، قومی قوانین اور بین الاقوامی معیارکے مطابق شہریوں کا تحفظ ہر ملک کا فرض ہے، بھارت میں مسلمانوں کے منظم استحصال کو نظر انداز کرنا رپورٹ کا متعصبانہ پہلو ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی نظر انداز کی گئیں۔دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا مغربی ممالک اور امریکا میں بڑھتے اسلامو فوبیا پر خدشات کا اظہار کیا، پاکستان مذہبی عدم برداشت اور امتیاز کے خلاف عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…