لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ 10 ماہ میں کارروائیاں کرکے 146 مقدمات درج کئے ہیں اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 496 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر با اثر قبضہ گروپوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت
نے با اثر قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور سابق دور میں لاہور سمیت کئی شہروں میں قبضہ گروپوں کو کھلی چھٹی دی گئی جبکہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع کی اور بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالا گیا اور سرکاری و نجی اراضی سے قبضے واگزار کرائے گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔