پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایف بی آر نے اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں بڑی رعایت کا اعلان کردیا،متعدد شرائط ختم

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایف بی آر نے اثاثے ظاہرکرنیکی اسکیم کیلئے کیش بینکوں میں رکھنے کی شرط ختم کردی، شہری کیش کی تفصیلات بتا سکتے ہیں، سہولت کے باوجود بھی لوگ فائدہ نہیں اٹھاتے تو مدت بڑھانے کا فائدہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اثاثے ظاہرکرنیکی اسکیم میں بڑی رعایت کا اعلان کردیا، ممبر ٹیکس پالیسی ایف بی آر نے اسکیم کیلیے کیش بینکوں میں رکھنے کی شرط ختم کردی۔

حامدعتیق سرور نے کہا جن لوگوں نے کیش پراپرٹی یا بزنس میں لگایا وہ لکھ کر دے سکتے ہیں، شہری کیش کی تفصیلات بتا سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا سہولت کے باوجود بھی لوگ فائدہ نہیں اٹھاتے تو مدت بڑھانیکافائدہ نہیں، قانون میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کی گنجائش نہیں۔دوسری جانب ایف بی آر کے مطابق 30 جون 2019 تک خریدی گئی جائیدادوں کو اسکیم میں ظاہر کرنے کی اجازت ہے اور جو بینک میں کیش جمع نہیں کراسکے، انہیں 2فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے جون 2018 کے بعد کی جائیدادیں بھی اب اسکیم میں ظاہر کی جاسکیں گی، جائیداد پر 2 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جیولرز کو تجارتی اسٹاک میں موجود سونا بھی اسکیم میں ظاہرکرنے کی اجازت ہے، اسٹاک میں موجود سونا ظاہر کرنے پر 4فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق منظور فنانس بل 2019 کے ذریعیایکٹ2019 میں ترامیم کردی گئی ہیں، ترامیم کے بعد سکیم کی معیاد میں توسیع کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔خیال رہے ایسیٹ ڈیکلیئریشن اسکیم سیفائدہ اٹھانے کیلئیصرف ایک روزباقی رہ گیا ہے، وزیر اعظم نیبھی اسکیم کی حتمی تاریخ میں توسیع کا اشارہ دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی معیاد میں توسیع کا امکان ہے۔ ایف بی آر نے اثاثے ظاہرکرنیکی اسکیم کیلئے کیش بینکوں میں رکھنے کی شرط ختم کردی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…