کراچی (این این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے سے ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدرروپے کے مقابلے3روپے سے تقریبا 5روپے تک بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.83روپے مہنگا ہو گیا
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.97روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 157.17روپے سے بڑھ کر160روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر کی قدر میں 4.30روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت156.70روپے سے بڑھ کر161روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر 3روپے بڑھ گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید176.80روپے سے بڑھ کر 179روپے اور قیمت فروخت 179روپے سے بڑھ کر182روپے ہو گئی اسی طرح3.60روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت کرید 197.50روپے سے بڑھ کر 200روپے اور قیمت فروخت199.90روپے سے بڑھ کر203.50روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔فاریکس رپورت کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر او برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے سے ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدرروپے کے مقابلے3روپے سے تقریبا 5روپے تک بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.83روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.97روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 157.17روپے سے بڑھ کر160روپے پر جا پہنچی