اسلام آباد (این این آئی)چیئر پرسن آف پینل منزہ حسن نے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود آصف علی زر داری اور خواجہ سعد رفیق کی ایوان میں عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا جبکہ حکومتی ارکان نے چوروں کو بلاؤ، چوروں کو لٹکاؤ، فالودے والے،ٹی ٹی والے پاپڑ والوں کو حاضر کروکے نعرے لگائے،اپوزیشن نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، صدر نشین نے شازیہ مری کو جھڑ ک دیا،
خورشید شاہ اور سعد رفیق کو بولنے کاموقع نہ دینے پر اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ہفتہ کو کورم پورا ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو تو صدر نشین منزہ حسن نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے کی نشاندھی کرتا ہے۔چیئرمین آف پینل منزہ حسن نے پروڈکشن آرزدرز جاری ہونے کے باوجود آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کی ایوان میں عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کو ایوان میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نفیسہ شاہ پروڈکشن آرزدرز والے ارکان کو ایوان میں لائیں اس دور ان نفیسہ شاہ نے بغیر مائیک کورم کی نشاندہی کردی۔ چیئر مین آف پینل نے کہاکہ بغیر مائیک نشاندہی نہیں ہوتی اجلاس جاری رکھیں۔اجلاس کے دور ان حکومتی بینچز سے چوروں کو بلاؤ،چوروں کو لٹکاؤ کے نعرے لگائے گئے،فالودے والے،ٹی ٹی والے پاپڑ والوں کو حاضر کرو۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ایوان میں پہنچے اور بولنے کی کوشش کی تاہم چیرمین آف پینل منزہ حسن نے مائیک نہ دیا۔ منزہ حسن نے کہاکہ دوسرے پروڈکشن آرڈر والے کو بھی ایوان میں بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق صاحب آپ آگئے ہیں ایوان بیٹھ جائیں۔ اجلاس کے دور ان خورشید شاہ کو بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اپوزیشن ارکان شور شرابے پر حکومتی ارکان کا جوابی شور شرابا اس دور ان اسپیکر نے شازیہ مری کو جھڑک دیا جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے