اسلام آباد (نیوزڈیسک)عوام کی درخواست پر حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا اعلان کردیا،ظاہر شدہ اثاثوں کو بینکوں میں جمع کروانے کی شرط بھی ختم،تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ یا وزیر مملکت ریونیو کی جگہ وزیر آبی وسائل نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی درخواست پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں چار دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیصل وواڈا نے کہاکہ ظاہر شدہ اثاثوں کو بینکوں میں جمع کروانے کی شرط کو ختم کیا جا رہا ہے۔