اسلام آباد(آن لائن) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کے لئے 5ہزار کانوٹ 15 اور 25 ہزار کے بانڈز ختم کر دیے جائیں معیشت ٹھیک کرنے کے لئے لوگوں کو روز گار دیا جائے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار معیشت کو دستاویزی گرنے کی کوشش کی اور اداروں کی جانب سے لوگوں کو خوفزدہ کیا گیا معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے لوگوں کو روز گار دیا جائے روز گار کے مواقع فراہم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے
خاتمے کے لئے 5 ہزار کا نوٹ ختم کر دیں 15 اور 25 ہزار کے بانڈز بھی ختم کر دیے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت رئیل سٹیٹ پر مقررہ ٹیکس لے حکومت رئیل سٹیٹ کو ایف بی آر کے حوالے نہ کرے صنعت کار سے مجموعی ٹیکس لیا جائے انکم ٹیکس نہ لیا جائے بیورو کریٹس کی جگہ ٹیکنو کریٹس کو لیا جائے انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت ہزاروں گھر تعمیر کیے جائیں گے ہاؤسنگ سکیم تب کامیاب ہو گی جب ادارے تعاون کریں گے اگر ملک کو کامیاب بنانا ہے تو ترقی یافتہ ممالک کے فارمولے اپنانے جائیں۔