جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

  با اثر لیگی رہنما کامسلح ساتھیوں کے ہمراہ زمین ہتھیانے کیلئے محنت کش کی زمین پر دھاوا،خواتین پر تشدد،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی(آن لائن)نواحی علاقہ کوٹ محمد حسین  بستی سموراں والی میں با اثر لیگی رہنما کامسلح ساتھیوں کے ہمراہ زمین ہتھیانے کیلئے محنت کش کی زمین پر دھاوا,زمین پر کام کرتی خواتین پر تشدد,مسلح افراد خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے,متاثرین کا با اثر وڈیرے کے خلاف احتجاج وزیراعلی سے نوٹس کا مطالبہ واقعات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کی حدود کوٹ محمد حسین بستی سموراں والی میں سابق وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و لیگی رہنما محمد حسین دولتانہ نمبردار کا درجنوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مقامی محنت کش لیاقت علی کے رقبہ پر مبینہ طور پر مبینہ دھاوا بول دیا

اورمسلح افراد اسلحہ,کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے لیس ہوکر کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین پر پل پڑے تشدد سے 2 خواتین منظور الہی اور غلام عائشہ شدید زخمی ہوگئیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں متاثرین منظوراں الہی,غلام فاطمہ,لیاقت علی,اللہ رکھا,محمد عرفان حافظ محمد الیاس،غلام عباس،گاور مائی،حاجی جہانگیر،اللہ دتہ،حاجی جان محمد،حاجی سجاد و دیگر نے احتجاج کرتیہوئے بتایا کہ لیاقت نے اسی علاقہ کے بااثر شخص غلام ولد گل محمد سے چارکینال زرعی رقبہ خریدا اور فصل کاشت کر لی جس پر غلام کے رشتہ دار اور مقامی بااثر لیگی رہنما محمد حسین دولتانہ نمبردار ہماری زمین کے پیچھے پڑ گیا اس کیلئے اس نے ہم پر جھوٹے مقدمات بھی درج کروائے جب کامیاب نہ ہو سکا تو آج اپنے مسلح ساتھیوں حاجی فتح محمد،حاجی ریاض،خیر محمد،راشد،فتح محمد،اقبال،ارشاد،محمد اختر،غلام سمیت درجنوں دیگر مسلح افراد کے ہمراہ ہماری فصلوں پر دھاوا بول دیا ہماری ساری فصل اجاڑ دی اور کھیتوں میں کام کرتی خواتین منظوراں الہی پر تشدد شروع کردیا منظوراں کی چیخ و پکار پر اس کی بھابھی غلام فاطمہ اور عائشہ وغیرہ موقع پہ پہنچیں تو مبینہ ملزمان نے انہیں بھی مارنا شروع کردیا ملزمان کے تشدد سے منظوراں کی ٹانگ اور فاطمہ کے بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی جبکہ پولیس کو باربار کال کرنے کے باوجود پولیس تھانہ لڈن اڑھائی گھنٹہ بعد لیٹ موقع پر پہنچی ہم غریب لوگ ہیں بااثروڈیرہ ہمارا عمر بھر کا سرمایہ ہتھیانے کیلئے ہماری جان کا دشمن بن گیا ہے لہذا وزیراعلی پنجاب,آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سمیت دیگر متعلقہ حکام انصاف فراہم کریں

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…