ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان کے صدر اشرف غنی کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استقبال کیا

datetime 28  جون‬‮  2019 |

لاہور (پ ر) افغانستان کے صدر اشرف غنی جو لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد خصوصی طیارے سے واپس کابل روانہ ہو گئے۔ افغان صدر اشرف غنی خصوصی طیارے کے ذریعے جمعہ کی دوپہر جب علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مہمان صدر کا پرتباک استقبال کیا۔

دونوں رہنما آپس میں گلے ملے اور پرتپاک جملوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے۔ مہمان صدر کو سخت سکیورٹی کے حصار میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گورنر ہاؤس لے جایا گیا۔ جہاں انہوں نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ افغان صدر اشرف غنی نے نماز جمعہ گورنر ہاؤس میں ادا کی۔ جس کے بعد وہ لاہور تاریخی شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد گئے۔ جہاں افغان صدر اشرف غنی نے شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ دور مغلیہ کی فن تعمیر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر افغان صدر اشرف غنی نے مزار اقبال پر حاضری دی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات کا اندراج کیا۔ ضلعی حکام نے افغان صدر اشرف غنی کے ایک روزہ دورہ لاہور کے موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ اشرف غنی کی سکیورٹی پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دی اور رینجرز کو بھی سٹینڈ بائی کئے رکھا۔ مہمان صدر کی آمد پر بالخصوص مال روڈ پر اور مہمان صدر کے روٹ کو ہر قسم کی ٹریفک اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا۔ جس سے لاہور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ افغان صدر اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی شام سات بجے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس کابل روانہ ہو گئے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…