اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی ضمیر حیدر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب این اے 120 کے ضمنی انتخابات ہو رہے تھے اس وقت مریم نواز نے یوتھ کے حوالے سے کچھ ذمہ داریاں اپنے بیٹے جنید صفدر کے حوالے کیں۔ ضمیر حیدر نے کہا کہ اس وقت حسین نواز یا حسن نواز ان میں سے جو بھی بڑا ہے اس نے کہا کہ باجی آپ کی حد تک
تو قبول تھا لیکن جنید کو سیاست میں لانے سے پہلے آپ کو سوچ لینا چاہیے تھا کہ شاید میرے بیٹے کو بھی شوق ہو۔ دونوں بھائیوں کو شوق نہیں تھا وہاں حسن اور حسین نواز میں سے کسی ایک نے شاید کہا کہ میرے بیٹے کو شوق ہے۔ اس موقع پر معروف صحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کی دو منزلیں رہی ہیں ایک آزاد والد صاحب یعنی نواز شریف کی آزادی اور دوسری اقتدار۔