اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائل پام گالف کنٹری کلب کو پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو عدالت عظمیٰ کے جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رائل پام گالف کنٹری کلب اراضی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رائل پام انتظامیہ کا معاہدہ کالعدم قرار دیدیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رائل پام کنٹری کلب کے تمام معاملات ریلوے انتظامیہ دیکھے گی، پاکستان ریلوے رائل پام کے تمام انتظامات بہترین طریقے سے انجام دے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ 3 ماہ میں رائل پام کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور اسی عرصے میں نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ کے کرم سے رائل پائم کیس کا فیصلہ آگیا۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کوسیلوٹ پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کھربوں کی زمین پر قبضہ کرکے بیٹھا تھا جبکہ ریلوے کے خسارے کے مشکل ترین وقت میں یہ فیصلہ آگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں احتساب کے قومی ادارے کی جانب سے رائل پام گالف کلب اسکینڈل کیس سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائل پام گالف کنٹری کلب کو پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو عدالت عظمیٰ کے جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رائل پام گالف کنٹری کلب اراضی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔