جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کا اے پی سی کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایجنڈے پر عدم اتفاق، مولانا فضل الرحمان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے کوآرڈینیٹر زکریا بٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اے پی سی کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایجنڈے پر اتفاق نہ ہو نے کی وجہ سے ختم ہو گیا ہے اب اپوزیشن کسی اور کھیل کی تیاری کرے۔

اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کے گھر بیٹھ کر ان کی ہی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے یہ دنیا کی واحد اپوزیشن ہے جس نے حکومت گرانے کے ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس کی اور کانفرنس میں یہی ایجنڈا گول کر دیا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے اب عوام انہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے لہذا پی ٹی آئی کو حکومت ختم ہونے کا کوئی ڈر نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپنی نوکریاں ختم ہونے کا ڈر ہے اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ مضحکہ خیز ہے یہ ہدایات ناموں کی ایسی کتاب ہے جس پر عمل تو دور کی بات اپوزیشن اسے دوبارہ پڑھنے کی ہمت بھی نہیں کرے گی اور جلد ہی یہ اے پی سی قصہ پارینہ بن جائے گی کرپشن میں ڈوبی اپوزیشن کی مفاد پرست قیادت جانتی ہے کہ انکے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے حکومت کے خلاف۔کوئی بھی تحریک چلانے کوشش کی تو منہ کی کھانا پڑے گی اسی لیے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کو خاطر میں نہ لا کر ایسی تجاویز پر اتفاق کیا جس سے فیس سیونگ ہوجائے اور این آر او ملنے کی کوئی صورت بن جائے لیکن اپوزیشن کو وزیراعظم عمران خان سے این آر او کی بجائے مایوسی اور عدالتوں سے سزا ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…