ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر میں چھانٹی کااعلان کردیا

datetime 27  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایف بی آر میں چھانٹی کرنی ہے اور اصلاحات کرنی ہیں، شبر زیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آر میں اصلاحات کروں گا، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے، حکمرانوں کوقانون کے نیچے لانا ہوگا،رشوت دینے والی قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ

عوام سمجھتے ہیں ہمارے ٹیکس کا پیسہ ضائع جاتا ہے، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا، شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سابق حکمرانوں پر اعتماد نہیں تھا، لوگوں کو احساس دلانا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہوگا، عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے، ہمیں مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاو ں پرکھڑاکرناہے، کسی نے پاکستان میں اتنا پیسا اکٹھا نہیں کیا جتنا میں نے کیا ہے، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنیوالے 5ملکوں میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہے، 30 جون کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل 48گھنٹوں میں سامنے لایا جائیگا،جب حکمران جماعت ٹیکس چوری کرتی ہے تو سب چوری کرتے ہیں،جب حکمران جوابدہ ہوتاہے تو ملک میں قانون آجاتاہے، ایف بی آرکو سابق کرپٹ حکمرانوں نے تباہ کیاہے،یف بی آر میں لوگوں کی چھانٹی کرنی ہے اور اصلاحات کرنی ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…