ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وفاق اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل میں اختلافات بارے پرویز خٹک کا اہم اعلان،اختر مینگل بھی بول پڑے

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے درمیان اختلافات نہیں،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اسلام آباد میں اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے دونوں جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں، بی این پی مینگل کے ساتھ 6 نکاتی معاہدہ ہوا تھا،

جس پر قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔گوادر میں صنعت اور لوگوں کے آنے کی وجہ سے یہ خدشہ تھا کہ غیر ملکی افراد شناختی کارڈ لے کر بلوچستان کا حصہ بن گئے تو اکثریت، اقلیت بن جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اسمبلی میں اس حوالے سے بِل لایا جائے گا کہ وہاں آنے اور رہائش اختیار کرنے والے غیر ملکی افراد کو شناخت نہہیں دی جائے گی تاکہ گوادر اور بلوچستان کو نقصان نہ پہنچے۔پرویز خٹک نے کہا کہ بلوچستان میں کانیں بہت زیادہ ہیں، ہمارا معاہدہ ہوا ہے کہ جب بھی وہاں کام شروع ہوگا وفاقی حکومت کی جانب سے ریفائنری بنے گی جو سونے کو ریفائن کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بہت سارے چھوٹے ڈیم قائم کیے جائیں گے جبکہ 2 بڑے ٰڈیموں ہنگول اور بولان کو پی ایس ڈی پی میں ڈال دیا ہے،ان کی فزیبلٹی مکمل ہوتے ہی کام شروع ہوجائے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان کو سرکاری محکموں میں 6 فیصد نمائندگی حاصل ہونے کے وعدے کو پورا کیا جائے گا اور افغان مہاجرین سے متعلق ہم چاہتے ہیں کہ وہ عالمی معاہدوں کے تحت باعزت طریقے سے اپنے ملک چلے جائیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگست 2018 میں طے پانے والوں معاہدوں میں تاخیر کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، بلوچستان کیمسائل میں دلچسپی لینیپرتحریک انصاف کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ

بلوچستان کا مسئلہ دیرینہ اور سیاسی بھی ہے اور ہم نے بلوچستان کے مسائل سیاسی انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ہے۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے معاملات کو سیاسی طریقے سے حل نہیں کیا گیا اور ماضی کی طرح پھر بلوچستان کے لوگوں کو لاٹھی یا بندوق کے زور سے ہانکتے ہوئے سمجھانے کی کوشش کی گئی تو اس کے ہمیشہ خطرناک نتائج نکلے ہیں اور آئندہ بھی ایسے ہی نتائج نکلیں گے۔بی این پی مینگل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفود نے

پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بالخصوص لاپتہ افراد کا مسئلہ زیرِ بحث رہا کیونکہ اسے حل کیے بغیر باقی معاملات کو آگے نہیں بڑھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو نہ صرف حل کریں گے بلکہ ان کی بازیابی کے لیے جلد پیش رفت ہوگی۔اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو آج تک کوئی سمجھ نہیں پایا، کوئی کہتا ہے کہ یہ سرداروں کا مسئلہ ہے، کوئی کہتا ہے جہالت کا مسئلہ ہے، کوئی کہتا ہے کہ

بیرونی مداخلت ہے یا قوم پرستوں کی انا کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بجٹ تقریر میں تجویز پیش کی تھی یہ سیاسی مسئلہ ہے اسے سیاسی لوگ ہی سمجھ پائیں گے، بیوروکریٹ اور اسٹیبلشمنٹ نہیں سمجھ پائیں گے، اس لیے سیاسی رہنماؤں اور منتخب نمائندگان کی کمیٹی بنائی جائے جو خود جا کر بلوچستان کا دورہ کرے اور وہاں کے لوگوں سے مل کر ان کے خدشات معلوم کریں اور اس کا حل تلاش کرے۔بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ وہ کمیٹی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرے، اسمبلی جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں کٹوتی اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…