بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

مریم بی بی والد کی صحت پر عوام سے بلاناغہ جھوٹ بولتی ہیں، میاں صاحب خوش خوراک ہیں،روٹین سے گوشت کھا رہے ہیں،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 27  جون‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو اے پی سی سے ہونیوالی ناکامی پر پشیمان ہونا چاہیے،عوام بیگم صفدر کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں،مریم بی بی والد کی صحت پر عوام سے بلاناغہ جھوٹ بولتی ہیں جبکہ نوازشریف صاحب کی صحت معمول کے مطابق ٹھیک ہے،میاں صاحب خوش خوراک ہیں, روٹین سے گوشت کھا رہے ہیں،جیل میں روزانہ صبح شام کارڈیالوجسٹ ان کا معائنہ کرتے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز

کے ہمراہ کیپٹن صفدر،صاحبزادے جنید صفدر،نوازشریف کی والدہ اور یوسف عباس شریف نے ملاقات کی ہر ملاقات پر 200سے250لوگوں کا میلہ لگانا جیل حکام کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔ڈاکٹر عدنان انکے ذاتی ملازم ہیں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے غلط بیانی کرتے ہیں،نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کارڈیالوجسٹ نہیں،پنجاب حکومت نے جیل میں 21 کارڈیالوجسٹ تعینات کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم بی بی کو اپنے والد کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔عوام کو گمراہ کرنے اور غلط بیانی کرنے کی بجائے اپنی چوری کا حساب دیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…