کوئٹہ(آن لائن)فرنٹیئرکوربلوچستان نے مچھ میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا۔مچھ میں ریلوے لائن پر نصب آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر مچھ کے قریب لانڈھی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیزموادبرآمد کر کے ناکارہ بنادیادھماکہ خیز مواد ریلوے پٹڑی کے نیچے دفنایا گیا تھا جس پر ایف سی اہلکاروں
نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنادیا اور ریلوئے ٹریک کی سیکیورٹی کے بعد مسافر ٹرینوں کو آمدورفت کے لیئے بحال کر دیا گیادریں اثناًفرنٹیئر کور بلوچستان نے مذکورہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغازکیا۔ کارروائی کے دوران گوانی پیرہ کے علاقے میں چھپے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشتگردکو ہلاک کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیا۔