لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کا یوم آزادی 14اگست کی بجائے 15اگست کو منانے کیلئے درخواست سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پرمعاونت کے لیے طلب کر لیا ۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن
اور پنجاب کریکولم بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انڈین انڈی پینڈینس ایکٹ 1947ء کے مطابق پاکستان کا یوم آزادی 15اگست ہے۔وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ سمیت فریقین قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو یوم آزادی 14اگست کی بجائے15اگست کو منانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔