جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

شہبازشریف نے من پسند کمپنی کیساتھ 25لاکھ ماہانہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ چلانے کا معاہدہ کیا،پی ٹی آئی حکومت اب کتنی رقم دیکراسے کامیابی سے چلوارہی ہے؟ شوباز شریف کےایک اور سکینڈل سے پردہ فاش

datetime 27  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شوباز شریف کرپٹ حکومت کے ایک اور سکینڈل اور نااہلی سے پردہ فاش کر دیا۔سابق پنجاب حکومت نے من پسندنجی کمپنی میڈی ارج کے ساتھ پنجاب بھر میں بیس موبائل ہیلتھ یونٹ چلانے کا معاہدہ طے کیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزیدکہاکہ معاہدے کے مطابق ایک موبائل ہیلتھ یونٹ پر ماہانہ پچیس لاکھ روپے خرچ ہوتے رہے۔ حکومت پنجاب اب اسی فری موبائل ہیلتھ یونٹ کو پچیس لاکھ

کی بجائے ماہانہ صرف دس لاکھ روپے کے اخراجات پر ہزاروں مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ فری موبائل ہیلتھ یونٹس لاہور، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ اور رحیم یار خان کے دوردراز علاقوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ فری موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجے اور ادویات کی سہولت فراہم کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…