اسلام آباد(آن لائن) بیورو کریسی نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑا دیں،وزارت مذہبی امور کے گریڈ 19 تا 22 کے افسران کو دو اعزازئیے دیدئیے گئے،ایک اعزازیہ ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے اٹھارہ تک کے ملازمین کے لیے نصف اعزازیہ دینے کی منظوری حاصل کی گئی ہے جبکہ ہنگامی طور پر سیکرٹری مذہبی امور سے اعزازیے کی منظوری لی گئی،
ایک ہی دن میں چیک پر دستخط اوراسی دن کیش کروا کراعزازیہ بانٹ بھی دیا گیا۔کس کارکردگی کی بنیاد پر اضافی تنخواہ کی صورت میں اعزازیہ دیا گیا؟ وزارت کے حکام اس حوالے سے خاموش ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہیکہوزیراعظم نے تمام وزارتوں میں غیر ضروری اخراجات اور نئی خریداریوں پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم وزارت کی بیورو کریسی نے وزیراعظم کے احکامات کی بھی پروا نہ کی۔