گھناؤناکاروبار پکڑا گیا،مضر صحت کیمیکلز سے پکائے گئے ایک ہزار 262 کلو آم تلف،افسوسناک انکشافات

26  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی ہدایت پر عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی کاوش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پنجاب فوڈا تھارٹی نے مضر صحت کیمیکلز سے پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا۔مضر صحت کیمیکلز کے استعمال سے تیار شدہ ایک ہزار 262 کلوآم تلف کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مضر صحت کیمیکلز سے پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا۔

لاہور زون کی 11 منڈیوں کے 114، راولپنڈی زون میں 125 جبکہ ملتان زون کی 13منڈیوں کے91 سٹالز کی چیکنگ کی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 35 فروٹ منڈیوں میں موجود ایک ہزار 262 کلو کیمیکل زدہ آم تلف کر دیے۔مزید برآں مضر صحت کیمیکل کے عدم استعمال بارے آگاہی پھیلانے اورپھلوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے 443 سیمینار بھی کروائے گئے ہیں۔صوبہ بھر کی منڈیوں میں 330 سٹالز کی چیکنگ کے دوران 105سٹالز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی بناء پر پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔کیلشیئم کاربائیڈ میں موجود آرسینک اور فاسفورس کے ذرات کینسر سمیت متعدد بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔جدید ممالک کی طرح پھلوں کو پکانے کیلئے ایتھالین گیس کا استعمال انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ گرمیوں میں کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جانے والے پھلوں کی صورت میں زہر بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت پنجاب کا مشن ”محفوظ خوراک، صحت مند پنجاب” کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔معیاری پھلوں کی فراہمی اور مضر صحت اشیاء کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔  پنجاب فوڈا تھارٹی نے مضر صحت کیمیکلز سے پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا۔مضر صحت کیمیکلز کے استعمال سے تیار شدہ ایک ہزار 262 کلوآم تلف کر دیے گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…