اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤکھل کر بول پڑے، کھری کھری سنادیں 

26  جون‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟، امقامی فروخت پر سیلز ٹیکس لگانے کا طریقہ کار طے کیا جائے۔ وہ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے مطابق مقامی فروخت پر ٹیکس لگانا مشکل ہے، اس طرح کرنے سے ٹیکس ری فنڈز کے لیے جعلی انوائسز کا کاروبار شروع ہوجائیگا۔اعبدالرزاق داؤدنے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیرو ریٹنگ کو ختم کرنے

کی مخالفت کی تھی، اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر40سال کی خرابیاں 40روز میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے۔مشیر تجارت نے کہا کہ ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے لیکن صنعتی ترقی کے پیچھے نہیں گئے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے زیروریٹنگ ختم کرنے کا کہا ہے، وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کراچکی ہے لیکن ایف بی آر نے اس بات کی مخالفت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…