پشاور (آن لائن)افغا ن مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیاگیا ہے جبکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پروزارت سیفران اس کا اعلامیہ جاری کرینگے تاہم افغان مہاجرین پر مختلف ٹیکسز لگانے کے لئے تجاویز پر غور شروع کردیا ہے
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن پر صوبائی حکومت پہلے سے ہی تحفظات کا اظہار کر چکی ہے اور سب سے زیادہ افغان مہاجرین خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر ہیں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن رواں سال کے تیس جون کو ختم ہو رہی ہے تاہم سہ فریقی اتحاد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع کی جارہی ہے ایک سال کی توسیع پر چاروں صوبائی حکومتوں کو ذرائع کے مطابق اعتماد میں لیا گیا ہے۔ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی بھی جاری ہے اور رضا کارانہ واپسی کے تحت جا نے والوں کو 200ڈالر دیئے جا رہے ہیں مارچ سے شروع ہونے والے وطن واپسی میں اب تک ایک ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کے ملک میں قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے لئے سفارشات تیار کی گئی ہے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اوروفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی کل پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں جس میں افغان مہاجرین کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائیگی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں دسویں بار توسیع کی جارہی ہے افغا ن مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیاگیا ہے جبکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی