اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے پاکستان نے بھارت کی حمایت کر دی، بھارتی صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اقوام متحدہ کے ایشیا پیسفک گروپ نے اجتماعی طور پر دو سال کے لیے غیر مستقل نشست کے لیے بھارت کی حمایت کر دی ہے، معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نئے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کیلئے انڈیا کی حمایت کردی، انہوں نے مزید لکھا کہ پرانا بھارت پاکستان کے لیے ایسا نہیں کرے گا۔ معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل
کے پروگرام میں اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پاکستان نے تو حمایت کی ہے لیکن کیا بھارت پاکستان کے لیے ایسا کرے گا؟حامد میر نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمران خان کے علاوہ کو ئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ایسا کرتا؟ اور اگر وہ وزیراعظم ایسا کرتا تو اس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل کیا ہوتا؟حامد میر نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی ایسا کرتے تو انہیں مودی کا یار کہا جاتا،انہوں نے پروگرام کے دوران عمران خان کی حکومت کیبھارت کی اس طرح کی حمایت کو حیران کن قرار دے دیا۔