کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے،بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 6.50روپے اور قیمت فروخت میں 6.80روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 6.00روپے اور قیمت فروخت میں 6.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،
پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ38روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 6.50روپے اور قیمت فروخت میں 6.80روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت میں 157.20روپے سے بڑھ کر164.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 6.00روپے اور قیمت فروخت میں 6.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے بڑھ کر162.00روپے اورقیمت فروخت156.70روپے سے بڑھ کر163.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 5.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں 5.00روپے اورقیمت فروخت میں 4.75روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید177.00روپے سے بڑھ کر182.50روپے اورقیمت فروخت179.00روپے سے بڑھ کر184.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.00روپے سے بڑھ کر203.00روپے اورقیمت فروخت200.25روپے سے بڑھ کر205.00روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 1.25روپے اور قیمت فروخت میں 1.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 1.30روپے اور فروخت میں 1.40روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،
جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.45روپے سے بڑھ کر42.70روپے اورقیمت فروخت41.80روپے سے بڑھ کر43.20روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے سے بڑھ کر43.70روپے اورقیمت فروخت42.80روپے سے بڑھ کر44.20روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔ماہرین کے مطابق جون کے مہینے میں ڈالر کی قیمت میں 12روپے 8پیسوں کا اضافہ ہواجس سے بیرونی قرض کی مد میں 1200ارب روپے کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق تیل کی ادائیگیوں اورامپورٹ بل نے روپے پر شدید دباؤ بڑھادیا ہے جسکی وجہ سے ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 38 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور9ماہ میں بڑھ کر 162 روپے تک پہنچ گیاہے۔