کوہاٹ(این این آئی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اکرم خان درانی سکول اینڈ کالج بنوں کا نام فوری طورپر تبدیل کرکے بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج بنوں رکھ دیا۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق مجاز اتھارٹی نے فوری طورپر اکرم خان درانی سکول اینڈ کالج بنوں کا نام تبدیل کرکے
بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج بنوں رکھ دیا۔اعلامیہ میں نام تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم یہ تعلیمی ادارہ بنوں سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے اپنے دوراقتدار میں اپنے آبائی شہر بنوں میں قائم کیا تھا جس کا نام اب پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے تبدیل کرکے بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج رکھ دیا۔