پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی کے گورنمنٹ کی پھرتیاں ، اپوزیشن جماعتوں کی غیر موجودگی میں نئے مالی سال کی منظوری دیدی گئی ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں نئے مالی سال بجٹ کی منظوری دیدی ۔ بجٹ منظور ہونے کی خبر ملتے ہی اپوزیشن اراکین ایوان میں پہنچ گئے ، شدید احتجاج ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں ۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم نے
مالی سال 2019-20ء کے لیے خیبر پختونخوا کا 900 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کیا تھا جس میں آمدنی کا تخمینہ 900 ارب جبکہ اخراجات کا تحمینہ 855 ارب روپے لگایاگیا جس کے مطابق صوبائی بجٹ 45 ارب کا فاضل بجٹ ہے۔مالی سال 2019-20ء بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 319 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں 83 ارب جبکہ مقامی حکومتوں کے لیے 46 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ غیرملکی وسائل سے 82 ارب حاصل ہونگے۔