اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی کرپشن کی داستانیں، اداروں نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز یوتھ پروگرام کی جب غیر قانونی طور پر چیئرپرسن بنی تو عدالت نے انہیں باہر نکال دیا تھا اور انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا اس میں کروڑوں روپے کا گھپلا نکلا جو آڈٹ رپورٹس میں آگیا ہے۔
یہ رقم میڈیا پرسن اور دیگر لوگوں کی خریدوفروخت میں استعمال کی گئی ۔ نیب اس معاملے پر کسی وقت مریم نواز کو بلا سکتی ہے ۔ معروف صحافی نے مزید کہا ہے کہ امریکی سابق خاتون اول نے مریم نواز کو 70ملین کی بڑی رقم دی تھی وہ کیس بھی آگیا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف یہ سب آل پارٹیز کانفرنس کر رہے ہیں کوئی ان سے پوچھے یہ زرداری کو بے وقوف بنا رہے ہیں یا پھر مولانا فضل الرحمان کو ؟ ۔