کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پہلے گاڑی کے پہیوں کے ساتھ چوراہوں میں گھمایا جائے پھر پھانسی دی جائے، وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے بڑا مطالبہ کردیا

25  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پہلے گاڑی کے پہیوں کے ساتھ چوراہوں میں گھمایا جائے پھر انہیں پھانسی دے دی جائے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے 5 ہزار آدمیوں کو

لٹکانے کی بات پر قائم ہوں حالانکہ میں نے یہ بات قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے کہی تاکہ پاکستان کی تقدیر بدل جائے لیکن اس بیان پر مجھے فاشسٹ کہا گیا، جن لوگوں نے مجھے فاشٹ کہا ہے وہ کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 78 کروڑ روپے جاتی عمرہ کی دیواروں اور سیکورٹی پر خرچ کیے گئے، ملکی خزانے سے 28 کروڑ روپے اپنے ذاتی علاج پر خرچ کیے، 24 کروڑ روپے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خرچ میں لکھے گئے جبکہ وزیراعلیٰ کیلئے حکومت کا جہاز موجود تھا، جو غلط ہوگا اس پر زمین و آسمان ایک کردیا جائے گا مگر سیاسی تعصب اور مخالفت کی وجہ سے کوئی کیس غلط نہیں بنایا جائے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کراچی میں شہباز شریف کو شکست دی، میری جیت کو شہبازشریف کے جعلی دستخط سے چیلنج کیا گیا، میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ری کاؤنٹنگ کروالیں اگر میری شکست ہوئی تو میں وزارت کے ساتھ ساتھ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجاؤں گا لیکن شہباز شریف کی شکست کی صورت میں وہ بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…