اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، اداکارہ وینا ملک کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔ منگل کو وینا ملک کے خلاف درخواست مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور نے دائر کی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم اسلام اباد ونگ نے درخواست وصول کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے
نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔درخواست کے مطابق وینا ملک کے الفاظ سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ان کی دل آزاری ہوئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ملک نور نے کہاکہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائے جائیں۔ ایف آئی اے تفتیشی افسر کے مطابق درخواست موصول ہوئی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔