لاہور(پ ر) اراضی اور جائیدادوں پر قبضے کرنیوالوں کی جگہ جیل ہے،قبضہ گروپوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائےلاہور25 جون:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کوصوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف نتیجہ خیز ایکشن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ
آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں قبضہ گروپوں کی سرکوبی یقینی بنائیں۔ قبضہ گروپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اراضی اور جائیدادوں پر قبضے کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔قبضہ گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے