جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شریف خاندان نے ”این آر او“ کیلئے عرب ملک سے رابطہ کرلیا، ترک صدر طیب اردگان نے شریف فیملی کے بارے میں کیا کہا؟ وزیراعظم عمران خان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ٹی آئی ارکان کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینیٹرز کو بھی موجود تھے،وفاقی وزراء پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل واوڈا، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور،علی محمد خان سمیت

پارٹی رہنماء شریک ہوئے تھے جبکہ اتخادی جماعتوں سے شیخ رشید احمد، طارق بشیر چیمہ، زبیدہ جلال اور سینٹر عتیق شیخ سمیت دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں باہمی مشاورت کے ساتھ بجٹ سیشن سے متعلق مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی اے پی دی پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این آر او کے لیے مجھ سے براہ راست ربطہ نہیں کیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ میں کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پروا نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے اور اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی سمت کا تعین کردیا اور بحران سے نکل رہے ہیں، اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کیلئے عوام میں آگاہی مہم چلائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجٹ منظوری قانونی تقاضا ہے اس لیے تمام اراکین ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کیلئے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے اور

پاک فوج نے فاٹا اور بلوچستان کے لیے اپنی تنخواہوں کا اضافہ نہیں لیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں۔۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میرے فیصلے کا محور و مرکز پاکستان اور عوام ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا، وزیراعظم نے کہاکہ جو ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائے گا جیل میں جائے گا، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف

قانون حرکت میں آئیگا۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہمارے پاس اکثریت موجود ہے اور بجٹ پاس کروانے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے پر پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں اضافہ نہ لینا شاندار مثال ہے۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین ایف آر شبر زیدی نے اجلاس میں شرکت کی اور بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

اطلا ع ہے شریف فیملی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا، عرب ملک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا ندرونی معاملہ ہے، طیب اردگان کا خدشہ تھا کہ حمایت کریں گے، لیکن انہوں نے بھی کوئی بات نہیں کی،واضح کرتا ہوں جتنے مرضی رابطے کرلیں، این آر او نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ان حالات میں اس سے اچھا بجٹ نہیں بن سکتا تھا،بجٹ غریب کے حق میں ہے، بڑی رقم سبسڈی کی مد میں رکھی گئی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں اس لیے بار بار آپ کو بجٹ کے بارے میں بتارہا ہوں کہ آپ جاکر لوگوں کو بجٹ کے بارے میں بتائیں۔وزیراعظم نے کہاکہ بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ غریب کو بجٹ سے نقصان نہ ہو،وزیر اعظم نے کہاکہ کاروباری افراد کے لیے یے بجٹ بہت اچھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…