اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس، مسلم لیگ ن کا 10 رکنی وفد شرکت کرے گا،میاں شہباز شریف اور مریم نواز لیگی وفد کی قیادت کریں گے،لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، اور احسن اقبال شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق لیگی وفد میں چاروں صوبوں کے صدور
کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خواہ سے امیر مقام، بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے شاہ محمد شاہ اور پنجاب کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ بھی وفد میں شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق 10 رکنی وفد کے 8 ارکان کی شرکت کا فیصلہ کرلیا گیا۔