کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے تجارتی بینکوں کو 40ہزارروپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرانے انعامی بانڈز کیفوری طور پر فروخت روکنے کے احکام جاری کردیئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے کرنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمام بینکوں کے صدور کو بھیجے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ40ہزار کے پرانے انعامی بانڈز 31 مارچ 2020 کے بعد کیش ہونگے نہ ہی انکی رجسٹریشن کی جائے گی بلکہ ان پرانے انعامی بانڈز کی اب کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں کی جائے گی۔خط میں کہاگیا ہے کہ پرانے انعامی
بانڈ کو کیش بھی نہیں کیا جائے گاالبتہ 40ہزارروپے کے پرانے انعامی بانڈز کو40ہزارکے پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا۔خط میں کہاگیاہے کہ بانڈ ہولڈزپرانے 40ہزار کے انعامی بانڈز قومی بچت کے سرٹیفیکٹ میں تبدیل کراسکیں گے۔31 مارچ 2020 تک بانڈز صارفین اسٹیٹ بینک کے اور 6کمرشل بینکوں سے40 ہزار کے بانڈز کو پریمیم انعامی بانڈز میں رجسٹرڈ کراسکیں گے۔اگر بانڈ ہولڈرز کو اپنے انعامی بانڈز کوکیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔