ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کے خاتمے پر (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی اور پیپلزپارٹی کا حیرت انگیز موقف، مولانا فضل الرحمن کو بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں، مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کومنانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز (آج) بدھ کو مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہوگی، ذرائع کیمطابق مولانا فضل الرحمن فوری حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی حکومت کے

خاتمے پر متفق نہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق جے یوآئی کا اصل مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے،مولانا فضل الرحمان اے پی سے کے انعقاد سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متفق کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں،پیپلزپارٹی پارلیمان کے اندر تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے خود ہی ختم ہو جائیگی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتیں حکومت کو۔دباو میں رکھنا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اے پی سی کا ایک نکاتی ایجنڈا رکھنا چاہتے ہیں،ایک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق نہ ہوا تو احتجاج اور ملین مارچ منعقد کئے جائیں گے،اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز بھی جے یوآئی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی (آج) بدھ کو حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرے کریگی، اے پی سی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،اے این پی،نیشنل پارٹی جے یوآئی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔جماعت اسلامی اے پی سی میں شرکت سے پہلے ہی انکار کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…