جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جمہوری نظام کو خطرہ، خواجہ سعد رفیق کاانتہائی خطرناک دعویٰ،تحریک انصاف کی حکومت کو خبردارکردیا

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمہوری نظام کے خطرے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس ملک میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،نہیں چاہتا جو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوا وہ تحریک انصاف کے ساتھ بھی ہو، میثاق معیشت تو یاد رہ گیا میثاق جمہوریت کیوں یاد نہیں رہا، پہلے اسے بڑھانا چاہیے پھر میثاق معیشت پر بات ہونی چاہیے،میثاق کا آغاز جمہوریت سے کیا جائے،

معاہدے کرنے یا ملک چلانے کیلئے سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا پڑتا ہے، یہ نہیں ہوتا کہ گریبان میں ہاتھ ڈال کر دباؤ ڈال کر ضمانتیں منسوخ کروائیں یہ جو ہورہا ہے وہ آپ کو بھی پتہ ہے اور ہمیں بھی پتہ ہے، عارف علوی اور عمران خان کو خوش کرنے کیلئے شیخ رشید نے ٹرینیں چلائیں، آپ نے ایم ایل ون پر کوئی معاہدہ نہیں کیا ایسا ہوا تو سیاست چھوڑ کر جاؤں گا،نیب کا کالا قانون ملک کی معیشت کو کھوکھلا کر رہا ہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نیب قوانین میں ترمیم نہیں کرکے نالائقی کی، یہی نالائقی تحریک انصاف بھی کر رہی ہے جو ان کے گلے پڑے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہواجہاں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے بجٹ بحث کے علاوہ ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آپ پر کتنا دباؤ رہتا ہے، تاہم میرے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میثاق معیشت کی پیشکش کی گئی لیکن گریبان پکڑ کر یا بندوق رکھ کر میثاق نہیں کروائے جاتے، میثاق کا آغاز جمہوریت سے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت تو یاد رہ گیا میثاق جمہوریت کیوں یاد نہیں رہا، پہلے اسے بڑھانا چاہیے پھر میثاق معیشت پر بات ہونی چاہیے، تاہم یہ نہیں ہوسکتا کہ غیر ضروری رویے، آمرانہ اقدام،

انتقامی کارروائیوں کی جائیں اور ڈھٹائی سے کہیں کہ یہ سب ہم کروا رہے ہیں حالانکہ جو آپ کے ہاتھ میں ہے وہ ہمیں بھی پتہ ہے جو ہمارے ہاتھ میں تھا وہ بھی ہمیں پتہ تھا۔سابق وزیر نے کہا کہ اس ملک میں جمہوری حکومتوں کے ہاتھ میں جو ہوتا ہے وہ ہمیں بھی پتہ ہے، ہم 5 سال حکومت کرکے آئے ہیں پھر کون سا این آر او؟، کیسا این آر او؟، این آر او دینا منتخب وزرا اعظم کا کام ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں کہ سلیکٹڈ کا لفظ استعمال نہ کرو، یا تو خود کو سلیکٹڈ مان لیں تو پھر ہم یہ مان سکتے ہیں

کہ آپ این آر او دے سکتے ہیں کیونکہ یہاں منتخب وزیر اعظم این آر او دینے کی پوزیشن نہیں رکھتا۔اپنی بات جار رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میثاق سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا لیکن میثاق کرنے، معاہدے کرنے یا ملک چلانے کیلئے سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا پڑتا ہے، یہ نہیں ہوتا کہ گریبان میں ہاتھ ڈال کر دباؤ ڈال کر ضمانتیں منسوخ کروائیں یہ جو ہورہا ہے وہ آپ کو بھی پتہ ہے اور ہمیں بھی پتہ ہے، اللہ آپ کو اس آفت سے محفوظ رکھے لیکن آپ بچ نہیں سکتے کیونکہ ہم نہیں بچے، پیپلز پارٹی والے

نہیں بچے، ایم کیو ایم والے نہیں بچے تو آپ کیسے بچیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ایک، دو مرتبہ ایسا ہوا کہ میرے بھائی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا تو میرا دل ہوا کہ میں ان لوگوں کو بددعا دوں لیکن میں ڈر گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کیا چوری کیا، کیا ڈاکا مارا، ہر بندہ چور نہیں ہوتا، ہمیں معلوم ہے کس بات کا رگڑا لگ رہا ہے یہ رگڑا تقریروں کا ہے۔بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کی چیخیں نکلوا دیں، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تباہی کے تابوت میں

یہ بجٹ آخری کیل ثابت ہوگا جبکہ انکم ٹیکس افسران کو چھاپوں کا اختیار دینے سے کرپشن کا نیا سیلاب آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں گھسنے کے اختیارات کو پوری قوم بھگتے گی، اسی طرح 12 لاکھ ٹیکس کی چھوٹ کو 4 لاکھ پر لانا ظالمانہ اقدام ہے، جو حکومت 4 ہزار ارب کا ہدف پورا نہیں کرسکی وہ ساڑھے 5 ہزار ارب روپے کا ہدف کیسے پورا کریگی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی تاریخ میں خسارے کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے، تعلیم اور صحت کا شعبہ

اس حکومت کے منشور میں شامل تھا لیکن تعلیم کے بجٹ میں 20 ارب روپے کی کمی کی ہے جبکہ صحت کے شعبے کا بجٹ بھی کم کیا ہے۔قرضوں پر انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ 5 سال میں ساڑھے 10 ہزار ارب کے قرضے لیے جبکہ آپ کی حکومت نے 10 ماہ میں 5 ہزار ارب کے قرضے لے لیے۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، اشیا خورونوش ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، ہمیں جنہیں یہ چور کہتے ہیں ان کے دور میں جی ڈی پی 5.8 فیصد تھی جبکہ ان فرشتوں کے دور

میں 3 فیصد تک آگیا ہے۔ریلوے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے میں آئے روز حادثات ہورہے ہیں، میرے دور میں بھی حادثات ہوتے تھے اور ایک وزیر براہ راست اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا لیکن اس وقت میرا استعفیٰ مانگا جاتا تھا لیکن میں نے آپ کے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عارف علوی اور عمران خان کو خوش کرنے کیلئے آپ نے ٹرینیں چلائیں، آپ نے 10 نئی ٹرین چلائیں جس میں 4 خسارے میں ہیں، چلتی ٹرینوں کی بوگیاں اتار کر

ہمارے چھوڑے گئے نئے انجن سے جوڑ کر ٹرین چلا دی۔اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم ایل ون پر معاہدے کا کہا گیا لیکن آپ نے کوئی معاہدہ نہیں کیا، اگر آپ نے معاہدہ کیا ہے تو میں استعفیٰ دے دوں گا اور سیاست چھوڑ کر جاؤں گا، آپ ایک ایم او یو کرکے آئے ہیں جو کوئی کام نہیں، ریلوے کا کباڑہ کردیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں سیاست پر بھی بات کی اور کہا کہ نیب کا کالا قانون ملک کی معیشت کو کھوکھلا کر رہا ہے، وہاں صرف سیاست دان قید نہیں بلکہ سیکڑوں لوگ موجود ہیں

جو ہماری جان کو رو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نیب قوانین میں ترمیم نہیں کرکے نالائقی کی، ہمیں ترمیم کرنی چاہیئے تھی جبکہ یہی نالائقی تحریک انصاف بھی کر رہی ہے جو ان کے گلے پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ جس پر شک ہو اسے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، خوف کا عالم یہ ہے کہ ہمیں رگڑا لگانے کے شوق میں سرکاری ملازم ڈر گئے ہیں اور کوئی دستخط کرنے کو تیار نہیں ہے، کوئی کسی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ وزیر اعظم آفس میں ایک احتساب سیل قائل ہے، یہ ویسا ہی سیل ہے جو مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں قائم کرکے غلط کام کیا تھا، یہ غلط اقدام تھا، جس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ احتساب کرتے اگر غیرجانبدار حکومت ہوتے، جس حکومت کا سربراہ کہے کہ میں نہیں چھوڑوں گا، جس کے وزرا کہیں ہم گرفتاریاں کرواتے ہیں وہ حکومت اعتماد کھو دیتی ہے، ایسی حکومت احتساب نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں چھوڑوں گا‘ کا شور مچا کر مخالفت اور مزاحمت ختم ہوگی تو یہ غلط فہمی ہے، ڈنڈوں، دھمکیوں، گرفتاریوں، انتقام سے ملک نہیں چلایا جاسکتا، اس لیے ایسے اقدام سے بچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…