اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے میچ سے قبل برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عمران خان کو فون کیا اور کہا کہ میچ دیکھنے کیلئے وہ یہاں تشریف لائیں ، جس کا جواب
دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا تو برطانوی وزیراعظم کہنا تھا سائوتھ افریقہ اور پاکستان کا میچ ہے وہ دیکھ لیں گے ، عمران خان نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں قوم کا پیسہ اور وقت ایسے برباد نہیں کر سکتا ، صرف پیسہ ہی نہیں وقت کا بھی تحفظ کروں گا ۔